بہاولنگر، 07اگست ( اےپی پی):صوبائی وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر کے دفتر کے سبزہ زار میں مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار اور دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مون سون شجرکاری کے موقع پر پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول سرسبزوشاداب ہو اور فضا معطر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پودے ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ پودوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال اور آبیاری کی جائے۔











