وہاڑی، 07 اگست (اےپی پی): ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس وہاڑی میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلا س منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈر سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اپنی اپنی تجاویز دیں۔
اجلاس میں ضلع وہاڑی کے امن و امان کو برقرار رکنے کیلئے تفصیلی مشاورت کی گئی محرم الحرام میں امن و امان بر قر ارکھنے کیلئے تمام شرکاء نے اپنی تجاوزیر دیں
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب کو صبر تحمل اور بردباری کو فروغ دینا ہے امن و امان برقر ار رکھنے کیلئے تمام شرکاء کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا محرم الحرام میں انتظامی معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے جلوسوں کے راستوں میں لائٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آئندہ سال جلوسوں کے راستوں کی سڑکوں کو مکمل کارپٹ کیا جائے گا، ہم سب نے امن کے قیام کیلئے متحدہ ہو کر کاوشیں جاری رکھنی ہیں، امن کے قیام کیلئے امن کمیٹی کا بہت اہم کر دار ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے محکمہ پولیس نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں تھانے کی سطح پر امن کمیٹیاں متحرک ہیں ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرنا چاہیے، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ہمیں دشمن سے چوکنا ہو کر رہنا ہو گا۔











