لودھراں؛پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس،کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

32

               لودھراں،06 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرعمران قریشی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 233گراں فروشوں کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے 4لاکھ 62ہزار400 روپے کے جرمانے عائد کیئے۔

 اجلاس کو بتایا گیاکہ رواں ماہ کے دوران تحصیل لودھراں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 70گراں فروشوں کو1لاکھ 31ہزار 900روپے، تحصیل کہروڑپکا میں 73گراں فروشوں کو1لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ تحصیل دنیاپور میں 90 گراں فروشوں کو 2لاکھ 5ہزار500 روپے کے جرمانے عائد کیئے۔

اجلاس کو بتایا گیاکہ اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کے انسداد کیلئے مختلف مارکٹیوں کے مجموعی طور پر 4ہزار600 سے زائد معائنے کیئے۔ تحصیل لودھراں میں 2ہزار 353، تحصیل کہروڑپکا میں 1 ہزار 222، تحصیل دنیا پور میں 1ہزار 104 انسپیکشن کی گئیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 21 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 52 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں سیدہ آمنہ مودودی، اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور اعتزاز احمد انجم، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا نعیم بشیر سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اجلاس میں موجود تھے۔