کوئٹہ،17اگست (اے پی پی):ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام اور کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگیے ہیں ،عاشورہ کے دن کوئٹہ میں دسویں محرم کو 6500 اہلکار تعینات ہونگے،جلوس کے روایتی راستوں کو سیل کیا جائے گا،250 کیمروں کے ذریعہ عاشوہ جلوسوں کو مانیٹرکیا جائے گا ۔
انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر شیعہ کانفرنس کے صوبائی صدر جواد ظریفی بھی موجود تھے ،ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے قبائلی عمائدین سمیت علماء سے مشاورت کی ہے۔
ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے موئثر انتظامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ساتویں محرم الحرام کا جلوس خیریت سے انجام کو پہنچا ۔











