ملتان؛مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن،رواں ماہ 40 لاکھ 50 ہزار سے زائد جرمانے عائد،37 افراد گرفتار

13

ملتان،23 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا مہنگائی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن،ضلعی پرائس کنٹرول ٹیموں نے رواں ماہ 40 لاکھ 50 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے ، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 37 افراد گرفتار اور 52 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں اور ضلعی ٹیموں نے 3 ہفتے میں 12 ہزار سے زائد انسپکشن کرکے جرمانے کئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارروائیوں میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مہنگائی کا جن بوتل میں بند رکھنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے مکمل وسائل استعمال کرینگے۔

 علی شہزاد نے مزید کہا کہ پرائس چیکنگ کے ساتھ کرونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔