ملتان، 07 اگست (اے پی پی):ملتان کوںسر سبز و شاداب بنانے کیلئے پی ایچ اے نے منفرد انداز کے تحت کمشنر کی ہدایت پر پہلی کمیونٹی شجرکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے مجاہد ٹاؤن میں کمیونٹی کے ہمراہ پودا لگایا۔اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہریوں کو شجرکاری میں شامل کرکے سر سبز ملتان کا ٹاگٹ حاصل کریں گے، شہر کی بہتری کیلئے کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہے۔
کمشنر نے کہا کہ ترقی کا عمل کمیونٹی کے بھرپور ذمہ دارانہ تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ مجاہد ٹاؤن کی کمیونٹی کی شجرکاری میں دلچسپی کو کمشنر ملتان نے سراہا اور کہا کہ نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری میں ہر شخص کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
چئیرمن پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان مشن کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی اور سیاسی جماعت نے شجرکاری کو قومی پالیسی کا حصہ نہیں بنایا، ہم خوش قسمت ہیں کہ وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی بارے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، پی ایچ اے شہر کو سرسبز بنانے کیلئے سرگرم ہے ، کہا کہ مجاہد ٹاؤن میں پیپل کے تیار سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔











