نامزدجج سپریم کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں تقریب کا انعقاد

98

کوئٹہ،07 اگست ( اے پی پی):  نامزدجج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس جمال خان مندوخیل کو الوداع کہنے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔  نامزد جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس جمال خان مندوخیل کو اس موقع پر رجسڑار بلوچستان ہائی کورٹ راشد محمود نے سٹاف کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔بعد ازاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی  ۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے اسٹاف نے  جسٹس جمال خان مندوخیل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس ہاشم خان کاکڑ ، جسٹس محمد کامران ملاخیل ، جسٹس عبدالحمید بلوچ ، جسٹس ظہیر الدین کاکڑ۔ رجسڑار بلوچستان ہائیکورٹ راشد محمود سمیت ہائی کورٹ کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔