اسلام آباد، 24 ستمبر (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لئے کسی وجہ سے امریکہ میں سیاستدانوں اور یورپ کے بعض سیاستدانوں نے پاکستان کو ان واقعات کیلئے موردالزام ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی افغانستان جنگ میں پاکستان کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے ، موجودہ پیش رفت پر پاکستان کو موردالزام ٹھرانے پر افسوس ہے، اس جنگ میں 80 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں، ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔











