انٹرسکولنگ سالانہ سپورٹس میلہ

28

 

شجاع آباد،23 ستمبر(اے پی پی): شجاع آباد گورنمنٹ ہائی سکول میں انٹرسکولنگ سالانہ سپورٹس میلہ شروع ہوا جس میں تحصیل بھر کے 25 سکولوں کے طلباء نے مختلف کھیلوں میں شرکت کی۔ سپورٹس میلہ کی تقریب میں پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی سپورٹس میلہ میں تحصیل بھر سے 25 سکولوں کے بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ طلباء ہاکی کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی، اور مختلف دوڑ سمیت دیگر مقابلوں میں شریک ہوئے۔

پہلے دن 100میٹر، 800 میٹر اور رسہ کشی کے پہلے مقابلے میں  گورنمنٹ ہائی سکول سکندر باد بمقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول سرائے میں ہوا جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول سکندر باد نے بآسانی جیت لیا اور دوسرے رسہ کشی کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول پونٹہ بمقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول چک آر ایس کے درمیان ہوا جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول نے بڑی آسانی کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول چک آر کو شکست دے دی۔