تورغر،18ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان کی پولیو مہم کے دوسرے دن یونین کونسل ہرنیل میں سرگرمیوں کی مانیٹرنگ۔ ٹیمز، ایریا انچارچز اور UPECs کو کام میں مزید بہتری کی ہدایات۔ دوران مانیٹرنگ ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ اور ٹہلی شیٹ پر ریکارڈز کے اندراج کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی بھی ان کے ساتھ تھے۔
پولیو ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے تحت کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے اورپولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے مقابلے میں عوام الناس میں پائی جانی والی نفرت انگیز رویوں کو دلائل کے ساتھ مطمئن کریں۔











