کلر سیداں؛ چنام فارسٹ ایریا میں شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

17

 

کلر سیداں،18ستمبر (اے پی پی ):نواحی علاقے چنام فارسٹ ایریا میں شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات و ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر  کلر سیداں   رمیشا جاوید اور چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر  شریک تھے۔

اس مہم کے دوران فارسٹ ایریا  میں 5000 پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے رہنما تنظیمی عہدیداروں اور عوام نے اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 راجہ صغیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق علاقے میں درختوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسماء کے درخت لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور اگلے مہینے مزید درخت لگانے کا ٹارگٹ رکھا جائے گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں قدرتی جنگلات میں اضافے کے لئے ایسی مہم چلانا بےحد ضروری تھا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔