ضلعی انتظامیہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی،2 کروڑ روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرالی

40

ملتان، 06 ستمبر(اے پیپی): ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور وار،اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی سربراہی میں بھرپور آپریشن کیا گیا ہے۔ تحصل صدر کے علاقے علی ٹاؤن میں 2 کروڑ روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی ہے اور بھاری مشینری کے ساتھ 2 کنال 18 مرلہ سرکاری اراضی پر تعمیرات مسمار کر دی گئی ہے۔

اے سی صدر عدنان بدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سرکاری آراضیوں پر قبضوں کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے اور کہا غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کرانے کیلئے مکمل ریاستی طاقت استعمال کی جائے گی