ملتان : شہر کی اہم شاہراہ گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ

18

ملتان ،16 ستمبر (اے پی پی ):ڈویژنل انتظامیہ  ملتان کا شہر کی اہم شاہراہ گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ،اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح گلگشت کا دورہ کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گلیوں میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اہم شاہراہوں کیساتھ گلیوں کی صفائی  یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے گرین بیلٹس کی صفائی پر توجہ دے۔

کمشنر نے شہریوں سے بھی صفائی، نکاسی آب کے  بارے  میں بات چیت کی اور بتایا کہ  شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے دمدمہ پر تفریحی پوائنٹ بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 کمشنر نے  دمدمہ فوڈ سٹریٹ کا  بھی دورہ کیا اور کہا کہ دمدمہ پر شہریوں کیلئے کافی شاپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے موسم سرما میں شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول میسر ہوگا ۔

ڈی سی عامر کریم خاں، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی انکے ہمراہ تھے ۔