مظفرگڑھ؛پاک فوج کے 3 شہیدوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کر دیئے گئے

28

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے میں  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ‏فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے  7جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،‏آپریشن جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شہید ہونے والے جوانوں میں سے 3جوانوں کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے ہے،ایل ڈی اشفاق حسین شہید کا تعلق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ مونڈکا کی بستی دولت پور، سوار محمد شیراز شہید کا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے گجرات کے علاقے پل ڈنگہ اور سوار محمد انتظار کا تعلق مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے سنکی سے ہے، شہدا کے جنازوں میں فوجی افسران، پولیس افسران،انتظامیہ کے افسران اورعوام نے بھاری تعداد میں شرکت کرکے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔