پاراچنار ؛ ضلع کرم میں ریسکیو 1122 کے ایک سال مکمل ، بہترین خدمت پر عوام کا شکریہ

16

پاراچنار ،23 ستمبر(اے پی پی ): ضلع  کرم میں ریسکیو 1122 کے ایک سال پورے، علاقے کے لوگوں کی خدمت پر کرم کے عوام نے حکومت کی شکریہ ادا کیا ۔

 ایک سال کے دوران ریسکیو 1122 نے تین سو چوبیس  مریضوں اور شدید زخمیوں کوضلع  کرم سے دوسرے ہسپتالوں کو پہنچایا۔50579کالز رسیو کئے گئے جن میں 7361مس کال ،ون بلاسٹ،52 روڈ ریکوری،6 پانی میں ڈوبنے،4 بلڈنگ کرشن،14فائرنگ،79 آ گ کے واقعات،832 میڈیکل ایمرجنسی،66 روڈ خادثات،1057 ایمرجنسی،ایمر جنسی فوتگی 26 اور 42161 فوکل کال شامل ہیں۔علاقے کے مشران نے کہا کہ ریسکیو 1122کے سٹاف کے ضرورت کو فوری طور پر پورے کئے جائیں۔