ڈسٹرکٹ پولیس آفس وہاڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد

24

انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا سائلین کے ہر جائز کام کے لئیے میرے دروازے کھلے ہیں اور بغیر کسی شفارش کے کوئی بھی شخص مجھے اپنا مسئلہ بتا سکتا ہے جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔