کمشنر لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام لاہور گیٹس ویکسنیٹڈ آگاہی مہم کامیابی سے جاری

16

لاہور،22 ستمبر (اے پی پی):کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ  محمد عثمان نے لاہور وئیرز ماسک مہم کی کامیابی کے بعد لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ الحمرا ہال میں جاری تربیتی ورکشاپ میں 23 مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کو کوویڈ 19 کی چوتھی لہر کے خطرناک احتمالات کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے۔

 اس پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر احمد جاوید اور معاون کوآرڈینیٹر محترمہ اقرا نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ورکشاپ کا اگلا مرحلہ انٹرن شپ پروگرام کا ہو گا جس میں طلبا و طالبات یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر جا کر شہریوں کو کرونا ویکسین کی اہمیت سے آگاہی دیں گے اور اس حکومتی کاوش کا حصہ بنیں گے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔