امریکی ناظم الامور کا مسجد وزیر خان اور ملحقہ تاریخی گھروں کا دورہ، ثقافتی ورثے کی بحالی کےلیے امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا

6

لاہور۔14اکتوبر  (اے پی پی):امریکی ناظم الامور کا مسجد وزیر خان اور ملحقہ تاریخی گھروں کا دورہ کیا ،انجیلاا ایگلر نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اور امریکی مشن کی جانب سے  ثقافتی ورثے کی بحالی کے لئے کاوشوں کو سراہا ،مسجد وزیر خان اور ملحقہ چوک کے دورے کے دوران امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے پاکستان کے ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کی بحالی و حفاظت کے لئے پاک امریکہ مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 2002 سے ایمبیسڈر فنڈ اور پاکستان میں امریکی مشن نے مسجد وزیر خان اور ملحقہ چوک کے اطراف میں مختلف مقامات کی بحالی کے لئے تقریبا ً14 لاکھ ڈالر فراہم کر چکا ہے،بحالی کی ان کوششوں میں آغا خان کلچر سروس پاکستان اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی شراکت دار ہیں،انجیلا پی ایگلر کا کہنا تھا کہ وزیر خان مسجد اور ملحقہ چوک شہر لاہور کے عظیم ثقافتی، تاریخی اور مذہبی ورثے کی علامت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے امریکہ کے پاکستان اس کی ثقافت اور عوام کے احترام کی ایک پائیدار علامت کے طور پر کام کریں گے۔