چنیوٹ : 08اکتوبر نیشنل ریزیلینس ڈے منایا گیا،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا

27

چنیوٹ،8 اکتوبر (  اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر 8اکتوبر نیشنل ریزیلینس ڈے منایا گیا،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان کی سربراہی مو فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ ریسکیو آفس سے فیصل آباد روڈ، جھمرہ روڈ سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک میں اختتام پزیر ہوا۔ جس میں شامل تمام ایمرجنسی وہیکلز پر سانحات سے بچاؤ کی آگاہی کے بینرز آویزاں تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان نے کہا کہ نیشنل ریزیلینس ڈے کے دن ہم نے اس بات کا عزم کرنا ہے کہ کمیونٹی کو درپیش خطرات انکی نشاندہی اور سانحات سے نپٹنے کے لئے بروقت تیاری سے بڑے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ میڈم طاہرہ خان نے کہا کہ 8اکتوبر 2005میں 7.6شدت کا زلزلہ ملک کے بالائی علاقوں میں آیا اس وقت بہت ساری جانوں کا نقصان ہوا تھا،انکا کہنا تھا کہ ہر شخص کو فرسٹ ایڈ کی تربیت ہونی چاہیے اور ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کمیونٹی وینگ کے جوان روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دے رہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی ریسکیو 1122 کی عملی ترتبیت حاصل کرے اور پاکستان کا کارآمد شہری بنے،ہم اس سلسلے میں تعلیمی اداروں،صنعتی اداروں مختلف آرگنائزیشنز اور عام آدمی کو مختلف جدید کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کرکے اس قابل بنا رہے ہیں کہ سانحات زلزلہ ہو یا طوفان،سیلاب ہو یا آگ اس میں یہ لوگ امداد فراہم کرسکیں۔