سکھر: ادارہ صحت کی ٹیموں کا مختلف مقامات کا دورہ،بغیر ویکسینشن والے 691افراد گرفتار

36

سکھر،12اکتوبر(اے پی پی ): این سی او سی کی ہدایات پر ادارہ صحت کی ٹیموں اور خیرپور ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات کا دورہ کیا، ٹیموں نے مختلف مقامات پر ویکسینشن اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیا اور مختلف دکانوں بشمول میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹورز، گوشت، مچھلی و سبزیوں کی دوکانوں ، ہوٹلز میں عملے اور گاہکوں کی ویکسینشن کارڈز چیک کیئےجبکہ متعلقہ افسران نے 4ہوٹلز اور7دکانوں کو سیل کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر ویکسینشن والے 691افراد کو گرفتار کیا اور سب کی ویکسینشن کروائی۔