سکھر،12اکتوبر(اے پی پی):محکمہ وائلڈلائف سکھر کے عملے نے شکارپورکے قریب صرفو پتن کے مقام پر نہر میں پھنس جانےوالی دونایاب نسل اندھی ڈولفنز کو ریسکیو کرنے کے بعد سکھر لاکر لب مہران کے مقام پر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا، محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق دونوں ڈولفنز مادہ اور حاملہ تھیں ۔اندھی ڈولفن میں سے ایک کا قد 5فٹ 5 انچ اور عمر15سال تھی جبکہ دوسری کا قد7 فٹ 6 انچ اور عمر25سال تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف اہلکارکا کہنا تھا کہ اندھی ڈولفن خوراک کی تلاش میں راستہ بھٹک کر نہر میں جا پھنسی تھیں جس کی اطلاع ہمیں دیہاتیوں نے دی ،جس پر ہم نے فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نہ صرف اندھی ڈولفنز کو بچالیا بلکہ انہیں لاکر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا ہے۔











