سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا سنواری جاسکتی ہے ؛ کمشنر ملتان کا مقابلہ حسن قرات سے خطاب

53

ملتان، 12 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈویژن میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ مذہبی جوش و جذبےسے منایا جارہا ہے، سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا سنواری جاسکتی ہے، حکومت پنجاب نے عشرہ شان رحمت العالمین ﷺ تقریبات کے انعقاد سے منفرد روایت قائم کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مقابلہ حسن قرات کے موقع پر کی ۔انہوں نے کہا کہ  عشرہ رحمت العالمین ﷺ منانے کا مقصد نئی نسل کو اسلامی تعلیمات دینااور اقوام عالم کو پیغام دینا کہ نبی پاک ﷺ پر ہمارا سب کچھ قربان ہے۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ مقابلہ حسن قرات میں ملتان ڈویژن پنجاب لیول پر نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا۔

 ڈائیریکٹر کالجز پروفیسر فرید شریف فاروقی نے کہا کہ ڈویژنل لیول پر 12 طلباء حسن قرات مقابلہ جات میں حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہر ضلع سے پہلے تین پوزیشن ہولڈرز ڈویژنل مقابلہ جات میں حصہ لے رہے ہیں۔