سیالکوٹ؛ ریسکیو 1122کے زیر اہتمام آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر واک کا انعقاد

17

سیالکوٹ،8اکتوبر( اے پی پی ): ریسکیو 1122کے زیر اہتمام   آفات سے آگاہی کے قومی دن  کے موقع پر   واک کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ فاروق صادق ، ڈی او ایمرجینسی نوید اقبال، نثار احمد (پی اے ڈی سی )، ڈی ڈی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ماجد خان ریسکیو کے جوانوں نے آگاہی واک میں شرکت کی ۔

اے ڈی سی فارو ق صادق نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کیلئے تمام شہری کو چاہیے کہ وہ سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کریں تاکہ حادثہ یا قدرتی آفت سے موثر طور پر نمٹ سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122ایسا ادارہ کے جس نے صحیح معنوں میں عوام الناس کو عالمی معیار کی ایمرجینسی سروس فراہم کی ہیں ، ریسکیو1122کی خدمات کا ہر ادارہ اور ہر فرد معترف ہے ۔