وہاڑی: ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام نیشنل ڈیزاسٹرڈے پر آ گاہی واک کا اہتمام ، شہریوں میں آگاہی بروشر بھی تقسیم کئے گئے

21

وہاڑی، 08 اکتوبر (اے پی پی ): پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام ضلع وہاڑی میں بھرپور طریقے سے نیشنل ڈیزاسٹرڈے منا یا گیاجس کا مقصد عو ام النا س میں نا گہانی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور و آگاہی   پیدا کرنا ہے تا کہ کسی بھی نا گہانی صورتِ حال کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے  اور جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔اس سلسلے میں سنٹرل ریسکیو 1122 کمیونٹی اسٹیشن پر   آ گاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور شہریوں  میں  آگاہی بروشر بھی تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 وہاڑی انجینئر دانش خلیل نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں موثر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے جانی و مالی تقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے جس کے لیے ریسکیو 1122کا کمیونٹی ونگ عوام الناس کو آگاہی اور مفت تربیت دینے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے  جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122کے جوان  ہمہ وقت تیار ہیں اور روزِ اول کی طر ح اپنے معیا ر کو بر قر ار رکھتے ہو ئے عو امی خد مت کے سفر میں پورے انہماک کیسا تھ حصہ لے رہے ہیں۔