عارف والا،08 اکتوبر ( اےپی پی): استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں بزم ذکر حبیب عارفوالا کے زیر اہتمام محلہ مظفر آباد سے جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی امیر پیر خلیل الرحمان بخاری کی زیر قیادت جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں عاشقان رسول ﷺ نے ہاتھوں میں سبز پرچم اور بینرز اٹھا رکھے جن پر سرکار مدینہؐ کی آمد کی تحریریں درج تھیں جلوس میں عاشقان رسول نے پیدل اور موٹرسائیکلوں کے زریعے شرکت کی جلوس میں درود و سلام کی صدائیں گونج رہیں تھیں عقیدت مندوں نے عاشقان رسول پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جلوس مختلف راستوں سے گزر کر کارخانہ بازار پہنچا جہاں پر جماعت اہلسنت کے ضلعی آرگنائز صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہویے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمد عربی ﷺ کی ذات اقدس ہمارے لئے باعث رحمت اور آپؐ کی حیات مبارکہ بہترین نمونہ ہے سرکار مدینہؐ کی آمد کے ماہ مقدس میں پوری دنیا میں مسلمان لاکھوئوں جلوس نکالیں گے ۔ تمام مسلمانوں کے لئے محمد عربی ﷺ کی آمد کا مہینہ رحمتوں کی سوغات لے کر آیا ہے انہوں نے کہا کہ سرکار مدینہؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔











