لاہور؛الحمراء میں عشرہ شان ِ رحمتہ اللعالمین ﷺ کے حوالے محفل سماع کا انعقاد

38

لاہور، 08اکتوبر( اے پی پی ): الحمراء میں عشرہ شان ِ رحمتہ اللعالمینﷺ کے حوالے محفل سماع کا انعقاد کیا۔معروف قوال خالد احمد ساتھیوں سمیت قوالی کی سعادت سے بہرہ ور ہوئے۔

ا یگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہمارا آج کا نوجوان اپنے آقاﷺ سے والہانہ لگاؤ اور محبت رکھتاہے،الحمراء کا عشرہ شان ِرحمتہ اللعالمینﷺ منانے کا مقصد نبیﷺ کی سیرت کے شرف سے مشرف ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور سید المرسلین ﷺ کی ذات و صفات سے گہری محبت و عقیدت الحمراء کی طرہ امتیاز ہے۔

 ترجمان الحمراء نے کہا کہ پروگرام سننے والوں پر وجد و سرور کی کیفیت طاری رہی،الحمراء نبی ﷺکی محبت کے اظہار کے ذریعے خیر و روشنی تقسیم کرتا رہے گا،آپ ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کی ضامن ہے، آپ ﷺ کا ذکر ہماری سماعتوں میں محبت کے رس گھولتاہے،محفل سماع میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوانوں گلوکار سراپا ادب ونیاز بن کر عقیدت کے نذرانے پیش کرتے رہے۔