ملتان؛ سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2021، گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ اور چک ہمتہ لودہراں نے اپنے میچ جیت لیے

37

ملتان ، 14 اکتوبر (اے پی پی ):سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2021 جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ(ڈویژن لیول) بوائز کے میچز گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان کے گراونڈ پر کھیلے گئے جس میں گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ شجاع آباد نے گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پور دنیا پور لودھراں کو 2-0گول سے شکست دےدی اور دوسرے  میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول چک ہمتہ لودہراں نے گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید کو 8-0گول سے شکست دےدی۔