ملک میں اس وقت مہنگائی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کا بڑھنا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

17

اسلام آباد۔14اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کا بڑھنا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مہنگائی پر بھی بات ہوئی، اس وقت ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہے، پٹرول کی قیمت 40 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، 2018ءمیں پام آئل کی قیمت 518 سے 520 ڈالر میٹرک ٹن تھی جو آج 1200 ڈالر کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لئے ہم نے نئی اکنامک پالیسی فریم کی ہے۔