اسلام آباد، 15 اکتوبر (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، متعلقہ حلقے کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے ۔











