پاکستان  اور سعودی عرب  کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا؛ سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری

12

 

ریاض ،25اکتوبر  (اے پی پی):  سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری نے  پیر کو پاکستان سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی اور مثالی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔