کوئٹہ،15اکتوبر (اے پی پی):جشن میلاد مصطفی ﷺکی مناسبت سے میلاد کمیٹی کے زیراہتمام کوئٹہ جمعتہ المبارک کوصوبائی درالحکومت کوئٹہ اوررصوبے کے دیگرعلاقوں میں ریلیاں نکالی گئی جس میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی کوئٹہ جمعہ کو ر ڈی ایس ریلوے مسجد سے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف مقامات ہوتی ہوئی منان چوک پراختتام پذیر ہوگئی ۔ریلی میں شریک علماءکرام ومشائخ عاشقان رسول ﷺ نے آقائے دوجہاں حضرت محمدﷺکے حضوردورود سلام پیش کیا۔
اس موقع پرعلماءکرام مشائخ مفتی مختار احمد حبیبی ،مفتی محمد صدیق القادری ، مفتی محمد شہزاد عطاری ، ،سید حبیب اللہ شاہ چشتی ،مفتی شہزاد صدیقی ، نعیم احمد مدنی ،محمد کامران مولانا منیراحمد عطاری ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی طرح جشن عید میلاالبنی حضرت محمد مصطفی ﷺکی یوم ولادیت کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گاجشن عیدمیلادﷺ کے حوالے سے تیاریوں اپنی عروج پر پہنچ گئی ہے جشن ولادت کا چراغاں اس اندازمیں کیا جائے کہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔ سرورے کائنات فخر انسانیت محمد ﷺ کی تعلیمات میں د و نوں جہانوں کی بھلائی ہے ان تعلیمات پر عمل کرکے انسانوں کو معراج انسانیت سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، حمد و نعت اللہ اور رسول ﷺ کے مدح سرائی کا ایک بہترین طریقہ ہے جو سنت حضرت حسان ؓ ہے اس لطیف جذبہ کا حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔حضور پاک ﷺکی دنیا میں تشریف آوری سے جہاں نہ صرف دین اسلام کی تکمیل ہوئی بلکہ پوری انسانیت کو رواداری ، احترام اور انسانیت ، پر امن بقائے باہمی اور صبر و برداشت کے جیسے راہنما اصولوں سے بھی پورے معاشرے کو روشناس کروانا ممکن ہوا۔
جشن میلاد مصطفیﷺ کے جلسوں وریلیوں میں شریک شرکاءنے نعرہ تکبیر اورغلام ہیں، رسولﷺ کے غلام ہیں کے نعرے لگائے جبکہ اجتماعات میں علماءکرام ومشائخ نے ملکی سلامتی واستحکام وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔











