اوکاڑہ؛ تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،باپ بیٹی ہلاک، بیوی شدید زخمی

25

اوکاڑہ،14 نومبر(اے پی پی ):دیپالپور روڈ پر 32 موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی  ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اکرام ،تین سالہ بیٹی ماہ نور کے ناموں سے ہوئی،زخمی خاتون فرزانہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ  ‏ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔ تھانہ صدر پولیس نےفرار ڈرائیور  کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔