چنیوٹ،10 نومبر ( اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔آر پی او عمران محمود نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس پی اونسٹی گیشن کوثر پروین، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،زیرتفتیش مقدمات،کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او نے ماہ اکتوبر میں تھانہ وائزکرائم،زیرتفتیش مقدمات کی صورتحال،سرکل افسران،ایس ایچ اوز کی کارکردگی،ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
آر پی او نے پولیس افسران کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تھانہ جات کاکمپیوٹرائزڈ و مینؤل ریکارڈ ایس او پیز کے مطابق اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔زیرتفتیش مقدمات کو مقررہ وقت کے اندر انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے یکسو کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
آرپی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات میں لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔مویشی چوری،سٹریٹ کرائم،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈیٹا اینالسز کی بنیاد پر کرائم پاکٹ ایریاز میں چوروں،ڈکیتوں کیخلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں کی جائیں اور ریکوری کرکے مدعیان کے حوالے کی جائے۔
آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر کیا جائے۔بدمعاشوں،عادی مجرمان کی ہسٹری شیٹس تھانوں کے رجسٹر ہائے میں اپڈیٹ کیے جائیں۔بدمعاشوں،قبضہ مافیا،قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔قانون کے برابر نفاذ پر عملدرآمد کرکے قانون کی بالادستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔مربوط حکمت عملی سے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر،مجرمان اشتہاریوں،عادی مجرمان،بھکاریوں کیخلاف سٹنگ آپریشن کیا جائے۔پولیس افسران اپنا مورال بلند رکھتے ہوئے خدمت خلق سمجھ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ عناصر کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں،شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔











