بہاولنگر؛ ڈپٹی کمشنر   محمد وسیم کا  ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال    کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

28

بہاولنگر، 18 نومبر ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن  ریٹائرڈ محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر  کا اچانک دورہ کیا۔  ڈپٹی کمشنر نے ڈی  ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات اورادویات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایچ ڈی او وارڈ میں سنٹرالائزڈ آکسیجن  فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور وینٹیلیٹرز فنکشنل کئے جائیں۔ انہوں نے چلڈرن نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے لواحقین کا بلا وجہ داخلہ اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ انتظامی معاملات بہتر بنائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری  اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر خدمات سر انجام دیں۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ آفیسر کو سینٹری ورکرز کی تنخواہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔