لاہور 11 نومبر (اے پی پی): معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے الحمراء میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ میچ جیت کر وننگ سٹریک پر ہےقوم کو پوری امید ہے کہ قومی ٹیم اسی بہترین پرفارمنس سے فائنل تک جیت جاری رہے گی حسان خاور نے عالمی ٹیموں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں کے لیے پاکستان ایک مکمل محفوظ جگہ ہےلیکن کرکٹ کے میدان میں ہماری ٹیم کے تابڑ توڑ حملوں سے بچاؤ کی کوئی گارنٹی ۔











