سکول اولمپکس گیمز ، بہاول پور، بہاول نگر، لیہ، خانیوال اور وہاڑی ٹیموں کی کامیابی

23

ملتان۔11نومبر  (اے پی پی):سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ہونے والے سکول اولمپکس گیمز کے تیسرے روز بیڈ منٹن کے مقابلوں میں بہاول پور، بہاول نگر، لیہ، خانیوال اور وہاڑی کی ٹیمیں کامیاب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول اولمپکس گیمز کے سلسلے میں بیڈ منٹن کے مقابلوں میں بہاول پور کی گرلز ٹیم نے خانیوال کو 2-0 سے، بہاول نگر کی گرلز ٹیم نے وہاڑی کو 2-1 سے، خانیوال کی ٹیم نے مطفر گڑھ کو 2-1 سے جبکہ وہاڑی کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کر میچ جیت لیے۔ اسی طرح بوائز کٹیگری میں بہاول پور نے خانیوال کو 2-0 سے، وہاڑی نے بہاول نگر کو 2-0 سے، خانیوال نے مظفر گڑھ کو 2-0 سے اور وہاڑی نے ڈیرہ غازی خان کو 2-0 سے شکست دے دی۔مظفر گڑھ کو 2-1 سے جبکہ وہاڑی کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کر میچ جیت لیے۔ اسی طرح بوائز کٹیگری میں بہاول پور نے خانیوال کو 2-0 سے، وہاڑی نے بہاول نگر کو 2-0 سے، خانیوال نے مظفر گڑھ کو 2-0 سے اور وہاڑی نے ڈیرہ غازی خان کو 2-0 سے شکست دے دی۔دریں اثناءسکول اولمپکس گیمز میں والی بال کی گرلز ٹیموں کے مابین ہونے والے مقابلوں میں رحیم یار خان نے لیہ، خانیوال نے ملتان، لودھراں نے بہاول نگر اور وہاڑی نے بہاول پور کی ٹیموں کو شکست دے دی، والی بال بوائز کیٹیگری کے مقابلوں میں لودھراں نے راجن پور، ڈیرہ غازی خان نے خانیوال، بہاول نگر نے لیہ اور بہاول پور نے مظفرگڑھ کی ٹیموں کو شکست دے کر اپنے میچز جیت لیے۔