شاعر مشرق علامہ اقبال کی 144 ویں سالگرہ کی تقریبات

51

لاہور 9نومبر(اے پی پی): شاعر مشرق علامہ اقبال کی 144 ویں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں گورنر پنجاب ، چیف سیکرٹری ،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کمشنر لاہور اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکاء نے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔پاک بحریہ کے چوک و چوبند دستوں نے مہمانوں کو سلامی دی۔