قائد اعظم ٹرافی  سدرن پنجاب  7/346 رنز پر تیسرے دن کا آغاز کرے گا

15

ملتان، 11 نومبر ( اےپی پی):قائد اعظم ٹرافی 2021-22 کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے روز  سدرن پنجاب کے 346  رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور دوسرے دن اختتام ہوا ناردرن کی طرف سے عامر جمال نے 23 اوور میں 92 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور محمد موسیٰ نے 19 اوور میں 74 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وقاص احمد نے 20 اوور میں 72 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  صدرن پنجاب نے شاندار  پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوسف بابر نے 116 رنز اسکور کئے اور اعظم خان 70 اور عمران رفیق نے 34 اور طیب طاہر نے 22 رنز بنائے اور ضیاء الحق نے 23 رنز اسکور کئے اور عمر صدیق نے 14 علی عثمان نے 31 رنز بنائے  ناردرن نے 89 اوورز میں صدرن پنجاب کے 7بلے بازوں کو دوسرے دن کے اختتام پر 346 رنز آوٹ کیا  جمعہ المبارک کو صدرن پنجاب تیسرے دن پر اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔