ملتان، 09 نومبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے بوسن روڈ پرزیر تعمیر پلازہ مال آف گلگشت کے آفس کو سروس روڈ بلاک کرنے کی وجہ سے سیل کر دیا جبکہ سیداں والابائی پاس چوک نزد زکریا سکول سسٹم محمد خالد کھوکھر کی 08عدد دوکانات کو سیل کر دیا گیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اصغر رفیع کھادل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،پولیس نفری،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔











