ملتان؛ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، مختلف منصوبوں کی منظوری

16

ملتان، 13 نومبر(اے پی پی ):   کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس  ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا،اجلاس میں 60 ملین روپے کی لاگت سے بنیادی مرکز صحت میانچنوں کی تعمیر،79 ملین روپے کی لاگت سے اقبال گرلز ہاءسکول عوام پورہ کی اپ گریڈیشن اور 60ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ بوائز ہاءسکول شریف پورہ میں اضافی کلاسرومز تعمیر کی منظوری دی گئی۔

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدیات کرتے یوئے  کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس موقع  پر  ڈی سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے ویڈیو لنک پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں  پر  ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں ، میںقائم مقام ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن عرفان انجم، متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔