اوکاڑہ،13نومبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسجاد گیلانی نے والدین کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نو ماہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کی حفاظت کے لیےحکومت پاکستان کی طرف سے 15 نومبر تا 27 نومبر تک ملک بھر میں خسرہ اور روبیلہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور محکمہ صحت کے ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی اور والدین کو چاہئے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔











