ملتان ؛ چوکوں کی کشادگی و تزین و آرائش کا آغاز،کمشنر نےسیداں والی بائی پاس چوک کے کام کا افتتاح کر دیا

34

ملتان، 04 نومبر (اے پی پی): ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے چوکوں کی کشادگی و تزین و آرائش کا آغاز کر دیا ہے،

سیداں والی بائی پاس چوک کی تزین و آرائش ریکارڈ ٹائم میں مکمل کی جائے گی۔

 کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے چوک کے کام کا افتتاح  کیا۔

کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں اہم مقامات کی تزین و آرائش کے احکامات دیے ہیں،  شہری بھی تجاوزات مافیا کی سرکوبی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

 ڈی سی عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا بازاروں میں صفائی و پارکنگ کے مثالی انتظامات بارے لائحہ عمل مرتب کیا جارہاہے، تمام مرکزی شاہراہوں سے تجاوزات ختم کرکے کشادگی کا عمل شروع کرینگے۔

 ڈی جی ایم ڈی اےقیضر سلیم نے کہا چوک کی کشادگی پر 2کروڑ 70لاکھ روپے لاگت آئی ہے ، چوک کی کشادگی کیلئے ہیوی ٹرانسمشن لائن کے 6پولز منتقل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوک کی کشادگی سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا ۔

ڈی جی ایم ڈی اےقیضر سلیم نے کہا کہ شہر کے 10اہم   چوکوں کی کشادگی کا پلان مرتب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوسن روڈ پر یوٹرن، ڈیوائڈر بارے سروے کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر ڈائیریکٹر انجنیرنگ غلام نبی نے کمشنر، ڈی سی ، ڈی ایم ڈی اے کو بریفنگ بھی دی۔