موسیٰ خیل،09 نومبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالغفارکیتھران نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں میزل روبیلہ پروگرام کے تحت ہزاروں بچوں کو ویکسین لگوائے جائینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نومبر سے ضلع بھر میں شروع ہونے والے خسرہ و روبیلا مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار ،ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ بگٹی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر گل زمان اور عبدالروف نے کہا کہ نومبر 15سے 27تک خسرہ و روبیلا مہم کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں ہیلتھ ٹیمیں مہم کے دوران 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت کو سختی کےتمام ملازمین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ تین دن کے اندر اندر مائیکرو پلان سو فی صد تک پہنچا کر سکیل پرسن کو پانچ روزہ پریکٹیکل ٹریننگ جلد ازجلد دیکر مکمل کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یو سی ایم او اور سینئر ویکسینٹر سکیل پرسن کو ٹریننگ دینگے ۔مہم سے قبل اپنی تمام تر تیاریاں بروقت مکمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بروقت بچاؤ کو ممکن بناکر مستقبل کے معماروں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام میڈیا پرسن قبائلی عمائدین اور سیاسی وسماجی پارٹیاں اور تنظیمیں اس مہم کو کامیاب بناکر ابھی سے سوشل موبلائزیشن شروع کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہے۔











