لاہور، 22نومبر(اے پی پی ):وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیاع۔ثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعلی سے کہا کہ ان کی جانب سے ہر ضلع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینا خوش آئند اقدام ہےاورڈویلپمنٹ پیکیج سے دور دراز اضلاع کی محرومیاں دور ہوں گی عثمان بزدار نے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس کے دروازے منتخب نمائندوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح اراکین قومی اسمبلی بھی میرے ساتھی ہیں میں نے ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہےڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہرضلع میں یکساں ترقی کا نیا باب رقم ہوگا وسائل پر سب سے پہلا حق پسماندہ ترین علاقوں کا ہے اورہم یہ حق ان کو واپس کررہے ہیں منفی تنقید کرنے والے مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں تنقید برائے تنقید کرنے والوں کا اپنا ماضی داغدار ہے پی ڈی ایم ملک کی ترقی چاہتی ہے نہ عوام کی خوشحالی غیر فطری اتحاد کو ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے اپوزیشن نے3 برس میں ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کوداؤپر لگانے سے گریز نہیں کیا اپوزیشن نے اہم قومی امور پربھی سیاست چمکانے کی کوشش کی اور اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔











