وہاڑی، 13 نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا ،کسان پلیٹ فارم اور ہول سیل پوائنٹس پر بھی سبزیوں کی قیمتوں کوچیک کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیو ں و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سبزیو ں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،کسی کو بھی ناجائز منافع خوری نہیں کر نے دی جائے گی ،ہمیں گراں فروشی سے اجتنا ب کرنا چاہیے،گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن اور تحصیلدار حافظ اقبال کاٹھیا بھی موجود تھے۔











