ملتان 18 نومبر (اے پی پی ): پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے زیر انتظام لیڈیز پارک گل گشت کی دو دکانوں کی نیلامی کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔نیلامی کی صدارات ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے۔دونوں دکانوں کی نیلامی 13500اور 10000ماہانہ کرایہ پر ہوئی۔پی ایچ اے کی دونوں دکانوں کی سرکاری بولی بالترتیب 8991اور5155تھی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری غلام نبی نے کہا کہ دکانوں کی نیلامی خوش آئند ہے۔ اس سے ادارہ کی سیلف انکم میں سالانہ 280000 روپے سے زائداضافہ ہوگا۔آمدن کے دیگر ذرائع بھی تلاش کر رہے ہیں۔ جس سے ادارہ کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔











