اوکاڑہ؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام ورلڈ ایڈزڈے آگاہی واک کا انعقاد

31

اوکاڑہ،یکم دسمبر(اے پی پی ): ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر سید سجاد گیلانی کی زیر قیادت ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال سے آگاہی واک کا آغاز کیا گیاجس کا اختتام اوکاڑہ پریس کلب چوک میں ہوا۔واک میں شامل ڈاکٹر اختر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ڈاکٹروں اور عملہ نے پریس کلب چوک میں گزرنے والے کار سواروں، موٹر سائیکل سواروں اور عام لوگوں کو انسانی جان کی اہمیت اور ایڈز سے بچاؤ کے لئے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے۔