اسلام آباد، 12 دسمبر(اے پی پی ): جناح کنونشن سنٹر میں “اسلام آباد ٹیسٹ ” کے نام سے فوڈ اور میوزک فیسٹول جاری ہے ، جس میں ٹیسٹ پلس اور میڈیا سنیفرز کے اشتراک سے 900 سے زائد سٹالز لگائے ہیں ۔فیسٹول میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے آواز کا جادو جگایا اور شرکا ء کو جھومنے پر مجبور کیا۔
فیسٹول کو ملک بھر سے آئے ہوئے شائقین نے خوب سراہا۔ یہ فیسٹول اتوار کی شام کو اختتام پذیر ہو گا۔











