اوکاڑہ،14دسمبر(اے پی پی): حجرہ شاہ مقیم کے نزدیکی گاؤں میں مکان کی چھت گر نے سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ساجد بھٹہ نامی شخص کے مکان کی چھت لوہے کے گاڈر اور ٹی آئرن کی تھی جو صبح سویرے اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں لوگوں اور ریسکیو کے رضاکاروں نےملبہ ہٹاکر تمام زخمیوں کوزندہ نکالا۔ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جن میں ایک پانچ سالہ بچی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔











