شہر اولیاء کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے  سمارٹ پلان پر عملدرآمد جاری

56

ملتان، 14دسمبر(اے پی پی ):شہر اولیاء کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے  سمارٹ پلان پر عملدر آمد جاری ہے۔ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے آج ورکرز کو سیداں والا بائی پاس سے بی زیڈ یو تک روٹ چمکانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ کمپنی ورکرز  کا سپیشل اسکواڈ صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ بوسن روڈ پر میٹرو بس روٹ کے دونوں طرف مٹی کھرچنے کے لئے سکرپنگ جاری ہیں اور سڑک سے دھول مٹی کی صفائی کے لئے مکینیکل سوئیپر کا استعمال کیا جارہا ہے۔

گرین بیلٹ سے بھی کوڑا کچرا صاف کیا جارہا ہے، شاہراہ کے اطراف سے تمام ملبہ اور ویسٹ اٹھایا جارہا ہے،سیداں والا بائی پاس سے چونگی نمبر9 تک بھی صفائی ستھرائی جاری ہے۔